جیکب آباد، پولیس حراست میں فوت ہونے والے مشتاق شیخ قتل کیس کی سماعت

چیئرمین بلدیہ، ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت دیگر پیش، سماعت 6اپریل تک ملتوی

منگل 26 مارچ 2019 22:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) پولیس حراست میں فوت ہونے والے مشتاق شیخ قتل کیس کی سماعت، چیئرمین بلدیہ، ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت دیگر پیش، سماعت 6اپریل تک ملتوی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس کے حراست میں فوت ہونے والے مشتاق شیخ کے قتل کیس کی سماعت منگل کے روز سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی، کیس میں نامزد چیئرمین بلدیہ عباس جکھرانی، ڈی ایس پی رانا نصر اللہ، ایس ایچ او ایاز پٹھان سمیت پولیس اہلکار اعجاز ، سعید احمد، علی حسن پیش ہوئے ، سماعت کے دوران مشتاق شیخ کی والدہ یاسمین شیخ کی ہائی کورٹ میں کیس منتقل کرنے کی درخواست کے باعث کیس کی سماعت6اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں