جیکب آباد میں چوری کی گئی موٹر سائیکلیں برآمد نہ ہوسکیں، تین متاثرین کا پولیس کے خلاف احتجاج

منگل 26 مارچ 2019 23:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) جیکب آباد میں چوری کی گئی موٹر سائیکلیں برآمد نہ ہوئیں، تین متاثرین کا پولیس کے خلاف احتجاج، اسپتال سے مزید ایک موٹر سائیکل چوری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود سے تحریک انصاف کے رہنما راز خان پٹھان کے بھائی کی موٹرسائیکل 5ماہ قبل جبکہ واپڈا آفیس سے معشوق ڈومکی کی موٹر سائیکل تین ماہ قبل چوری ہوگئی علاوہ ازیں کریم بخش تھانہ کی حدود سے شبیر کٹوہر کی نئی موٹر سائیکل 9روز قبل چور لے اڑے تھے جو تاحال پولیس برآمد نہیں کرسکی ہے جس پر متاثرین نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ چوری ہونے والی موٹر سائیکلیں برآمد کی جائیں، دوسری جانب سول اسپتال سے عبدالباسط سولنگی کی نئی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں