جیکب آبادکی ماڈل کورٹ نے منشیات کیس میں دوملزمان کو عمر قید اور2،2لاکھ جرمانے کی سزاسنادی

پیر 22 اپریل 2019 21:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) جیکب آبادکی ماڈل کورٹ نے منشیات کیس میں دوملزمان کو عمر قید اور2،2لاکھ جرمانے کی سزاسنادی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی شیخ کی عدالت نے 84کلو چرس رکھنے کا جرم ثآبت ہونے پر دومجرموں خلیل احمد اور دینار مینگل کو عمر قید اور 2،2لاکھ جرمانے کی سزاسنادی جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں مجرموں کو 6،6ماہ مزید قید کاٹنا ہوگی یادرہے کہ مئی 2017میں مجرم ویگن پر کوئٹہ سے چرس اسمگل کررہے تھے کہ قومی شاہراہ پر صدر پولیس نے تلاشی کے دوران انہیں گرفتارکیا واقع کا مقدمہ صدر تھانہ پر درج کیاگیاتھا مجرموں کا تعلق کوئٹہ سے ہے سزاکے بعد مجرموں کو سکھر جیل منتقل کیاگیاہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں