جیکب آبادمیں اسسٹنٹ کمشنر کا ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ میڈیکل اسٹورزپر چھاپے لائسنس زائدالمعیاد ہونے پر دومیڈیکل اسٹورز بند کرادیے گئے

پیر 22 اپریل 2019 21:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء)جیکب آبادمیں اسسٹنٹ کمشنر کا ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ میڈیکل اسٹورزپر چھاپے لائسنس زائدالمعیاد ہونے پر دومیڈیکل اسٹورز بند کرادیے گئے میڈیکل اسٹورزمیں صفائی کا فقدان ہے ادویات کو مخصوص درجہ حرارت میں رکھنے کاکہاہے :اسسٹنٹ کمشنر ناصرعباسی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی ہدایت پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی نے ڈرگ انسپکٹر سعید تنیوکے ہمراہ شہرکے میڈیکل اسٹورزپر اچانک چھاپے مارے تو کھلبلی مچ گئی ڈرگ انسپکٹرکے مطابق ضلع جیکب آبادمیں 186میڈیکل اسٹورز رجسٹرڈ ہیں جس میں 125جیکب آباد،42ٹھل اور 14گڑھی خیروکے شامل ہیں اسسٹنٹ کمشنرنے بتایاکہ کوثر اور ایس کے میڈیکل اسٹور کو لائسنس کی معیاد ختم ہونے پر بند کرادیاگیاہے انہوںنے بتایاکہ میڈیکل اسٹورزمیںصفائی کافقدان ہے ریٹ کی بھی شکایات ہیں جبکہ ادویات کو مخصوص درجہ حرارت میں رکھنے کے لیے میڈیکل اسٹورزمالکان کو ہدایات کی ہیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں