جیکب آباد، غیر رجسٹرڈ میڈیکل اسٹور کے خلاف کریک ڈائون، 5 میڈیکل اسٹور سیل

منگل 23 اپریل 2019 18:46

جیکب آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) غیر رجسٹرڈ میڈیکل اسٹور کے خلاف کریک ڈائون، 5 میڈیکل اسٹور سیل۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے لگا کر ریکارڈ چیک کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سٹی میں بغیر رجسٹرڈ 5 میڈیکل اسٹور سیل کیے گئے، اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی،ڈرگ انسپیکٹر فیصل تنیو نے شہر کے مختلف میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے مار کر رکارڈ چیک کیا، سٹی کی آھوجہ کوثر،ماہ نور،سنگت،اور ایس کے ڈی میڈیکل اسٹوروں کو لائسنس نہ ہونے پر سیل کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اے پی پی کو بتایا کہ جیکب آباد ضلع میں 186میڈیکل اسٹور رجسٹرڈ ہیں، 125جیکب آباد،42 تحصیل ٹھل،14گڑھی خیرو میں ہیں،میڈیسن کی قیمتوں میں اضافہ، صفائی نہ ہونا اور بغیر لائنسس میڈیکل اسٹوروں کو سیل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں