جیکب آباد، ایپکا کی مہنگائی اور مطالبات کے حصول کے کیئے احتجاجی ریلی

منگل 23 اپریل 2019 23:13

ٰجیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) آل پاکستان کلرک ایسوسیئیشن کی جانب سے مہنگائی اور مطالبات کے حصول کے کیئے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ضلعی دفتر اے پریس کلب تک مختلف محکموں میں کام کرنے والے کلرکوں نے سہراب برڑو کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی اور شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کے دوران فلک شگاف نعریبازی کی، پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے حکومتوں کو چاہیئے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے بصورت دیگر حکومت بڑھتی مہنگائی کو روکے۔

انہوں نے کہا کہ ایپکا کی مرکزی قیادت نے سن کوٹہ، الائونسز کے اجراء سمیت دیگر مطالبات کا چارٹر آف ڈمانڈ دیا ہے جس پر حکومت عمل کرکے ملازمیں میں پھیلی بے چینی ختم کرے بصورت دیگر احتجاجی دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں