جیکب آباد ، تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹا گیا

جمعرات 25 اپریل 2019 22:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) جیکب آباد میں تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما راز خان پٹھان نے پارٹی کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر پٹھان ہاؤس میں کیک کاٹا گیا، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے راز خان پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23واں یوم تاسیس ہماری سیاسی تاریخ میں اہم سنگِ میل کی حیثیت کا حامل ہے ،تحریک انصاف 23 برس کی طویل اور صبرآزما جدوجہد کے بعد آج تاریخ میں اہم مقام پر کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی ترقی و ملت کی خوشحالی کے لیے جدوجہد کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف انتھک اور مسلسل جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی ہے اور کرپٹ ٹولے پر ہاتھ ڈالا گیا ہے،جبکہ اب وہ ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کے لئے بڑے اقدامات اٹھارہے ہیں، پاکستان میں کرپشن کے خاتمے اور تبدیلی کے لیے نوجوان جوق درجوق پی ٹی آئی کا حصہ بن رہے ہیں عمران خان ملک کو درپیش چیلنجز اور مشکلات پر قابو پانے کی جہدوجہد کر رہے ہیں ان کی طویل مدتی پالیسوں کے ثمرات جلد عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں