جیکب آباد:یوم علی ؓکے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں اجلاس

جمعہ 24 مئی 2019 21:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) یوم علی ؓکے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں اجلاس تفصیلات کے مطابق یوم علی ؓ کے سلسلے میں اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی صدارت میں انکے دفتر میں ہوا جس میں مجلس وحدت المسلمین کے علامہ مقصود ڈومکی،سید اعجاز علی شاہ ،بندہ علی جعفری،مولانا عبدالجبار رند ،پولیس ،رینجرس کے حکام اور ضلع کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں یوم علی ؓ کے موقع پر حفاظتی انتطامات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف معاملات پر غور کیا گیا ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ حضر علی ؓ کی حیات مبارکہ صرف اللہ پاک کے دین کی پیروی میں گذری جو ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں