جیکب آباد:ماڈل کورٹ نے 316کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزاسنادی

جمعہ 24 مئی 2019 21:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) ماڈل کورٹ نے 316کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزاسنادی تفصیلات کے مطابق فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج ذوالفقار شیخ کی عدالت نے 316کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم شفیع محمدلانگاہ بروہی کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو ایک سال مزید قید کاٹنا ہو گی یاد رہے کہ شفیع محمد لانگاہ بروہی کو ایکسائیز پولیس نے سال2017میں گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں