جیکب آباد ، سینما رود پر واقع میڈیکل کے تالے توڑ کر چور نقدی لے اڑے

جمعرات 8 اگست 2019 22:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2019ء) جیکب آباد میں سینما رود پر واقع میڈیکل کے تالے توڑ کر چور نقدی لے اڑے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانے کی حدود میں واقع سینما روڈ پر سپر میڈیکل اسٹو رکے تالے توڑ کر چور ایک لاکھ پندرہ ہزار نقدی لیکر فرار ہو گئے چور وں نے دو سی سی ٹی وی کیمرہ توڑ دیئے جبکہ دو سی سی ٹی وی کیمرہ پر کپڑا ڈال گئے چوری کی واردات شہر کے اہم چوراہے پر ہوئی ہے دوکاندار کیلاش کمار کا کہنا ہے کہ چوری برآمد کی جائے

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں