جیکب آباد، یوفون کی ناقص سروس کے خلاف احتجاج، ٹوئیٹر ایس ایم ایس بحال کئے جائیں پی ٹی آئی رہنما راز خان پٹھان

جمعرات 8 اگست 2019 23:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2019ء) جیکب آباد میں یوفون کی ناقص سروس کے خلاف احتجاج ٹوئیٹر ایس ایم ایس بحال کئے جائیں پی ٹی آئی رہنما راز خان پٹھان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں یو فون کے غیر معیاری سروس کے خلاف پی ٹی آئی رہنما راز خان پٹھان کی قیادت میںایوان صحافت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے یو فون کمپنی کے خلاف سخت نعریبازی کی اس موقع پررازخان نے کہا کہ جیکب آباد میں یو فون کی سروس اکثر خراب رہتی ہے سنگل غائب ہوتے ہیںآواز کٹتی ہے کال کئی بار ڈائل کرنے کے بعد ملتی ہے نیٹ کی رفتار بھی بہت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اوریو فون کمپنی نے ٹوئیٹر کی سروس بھی بند کر دی ہے شہریوں کو 40404سے ایس ایم ایس آنا بند ہو گئے ہیںصارفین کو آگاہ کئے بنا ٹوئیٹر سروس بند کرنا بھی زیادتی ہے راز خان نے پی ٹی اے سے مطالبا کیا کہ جیکب آباد میں یو فون کی غیر معیاری سروس کو نوٹیس لیکر کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں