جیکب آباد میں کشمیریوں کی حمایت میں جے یو آئی اور آئی ایس ا و کی ریلیاں

جمعہ 9 اگست 2019 21:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2019ء) جیکب آباد میں کشمیریوں کی حمایت میں جے یو آئی اور آئی ایس ا و کی ریلیاں تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ضلعی دفتر سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں مولانا عبدالجباررند ،عباس بنگلانی،حماد اللہ انصاری ،دلیپ سچدیو اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے شہر کے راستوں پرمارچ کرتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف سخت نعریبازی کی اور ڈی سی چوک پر دہرنا دیکر روڈ بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کیا دوسری جانب آئی ایس او کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں مرکزی امام بارگاہ سے علامہ مقصو د ڈومکی ،اویس جکھرانی،ذاکر شاہ کی قیادت میں پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں