ِجیکب آباد، سیپکو کو شکایتی سیل غیر فعال، 118فون نمبر چار سال سے بند صارفین کو مشکلات

جمعہ 9 اگست 2019 21:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2019ء) جیکب آباد سیپکو کو شکایتی سیل غیر فعال، 118فون نمبر چار سال سے بند صارفین کو مشکلات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کا شکایتی سال عرصے سے غیر فعال ہے جبکہ شکایتی سیل کا نمبر 118چار سال سے بند ہے شکایتی سیل پر مقرر عملہ بھی ڈیوٹی سے غائب رہتا ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے میڈیا کی ٹیم جب سیپکو کے شکایتی سیل پہنچی تو دروازہ آدھا کھلا ہوا تھا وہاں موجود ملازم غلام رسول سویا ہوا ملا جس نے میڈیا کوبتایا کہ شکایتی سیل کا نمبر 118چار سال سے بند ہے شکایتی سیل کا موبائل نمبر 03361369448ہے سسٹم کیبل پر منتقل ہونے کی وجہ سے شکایت کم آتی ہیں سیل پر دو اے ایل ایم اور ایک لائین مین مقرر ہیں پر سیل پر ایک کلر ک کے سوا کوئی موجود نظر نہیں آیا شکایتی سیل کے موبائل فون نمبر کا بھی صارفین کو علم نہیںصارفین نے چیف سیپکو سے مطالبا کیا کہ شکایتی سیل کو فعال کرکے عملے کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں