جیکب آباد کی ماڈل کورٹ میں سات سال قبل قتل کی گئی انیلہ دہرپالی کے کیس کی سماعت ،ڈی ایس پی ٹھیکیدار سمیت 11ملزمان پیش

ہفتہ 10 اگست 2019 18:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) جیکب آباد کی ماڈل کورٹ میں سات سال قبل قتل کی گئی انیلہ دہرپالی کے کیس کی سماعت ڈی ایس پی ٹھیکیدار سمیت 11ملزمان پیش تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانے کی حدود میں سات سال قبل قتل کی گئی لڑکی انیلہ دہرپالی کے کیس کی سماعت فرسٹ ایڈیشنل /ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج ذوالفقار علی شیخ کی عدالت میں ہوئی سماعت پر کیس میں نامزد ملزم ڈی ایس پی عبدالمجید ابڑو ،ٹھیکیدار رزاق جت،ای ایچ او عبدالا حدسومرو،عبدالعزیز،وسیم احمد،نظیر ،منظور احمد،محمد اسلم،الہیار،عبداللہ اور عبدالرشید پیش ہوئے ملزمان کے وکلاء راجا ریاض،احمد بخش انصاری اور بلاول لاشاری نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیاں شروع ہونے والی ہیںاس لئے اگلی تاریخ دی جائے جس پر جج نے کیس کی سماعت 31اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تیاری سے پیش ہوں یاد رہے کہ انیلہ دہرپالی قتل کیس کو دو ماہ قبل جلد نمٹانے کے لئے ماڈل کرمنل ٹرائیل کورٹ منتقل کیا گیا کیس تیسری بار ملتوی ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گیا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں