جماعت اسلامی کے تحت لیاقت بلوچ کی زیر قیادت جیکب آباد میں 25 اکتوبر کو جہاد کشمیر مارچ کی تیاریاں جاری

جمعرات 10 اکتوبر 2019 20:12

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت 25 اکتوبر کو مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں ہونے والے جہاد کشمیر مارچ کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔ امیر ضلع حاجی دیدار علی لاشاری نے ٹھل، مبارکپور، گڑھی خیرو، نواز جاگیرو سمیت ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے تیاریوں کو آخری شکل دے دی ہے۔

بڑے پیمانے پر پوسٹر ہینڈبل ، اسٹیکرز، پینا فلیکس اور پول بینر لگانے کا سلسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

المرکز اسلامی جیکب آباد میں منعقدہ خصوصی اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع حاجی دیدار علی لاشاری نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ امت کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے۔ جہاد کشمیر مارچ بھی امت کا مارچ ہوگا ،جماعت اسلامی صرف اہتمام کرے گی۔

ہم نے تمام سیاسی سماجی و دینی رہنماؤں اور منارٹی ونگ کے نمائندوں کو اس مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔یاد رہے کہ جمعہ 25اکتوبر کو مرکزی نائب امیرلیاقت بلوچ کی قیادت میں جھاد کشمیرمارچ سہ پہر تین بجے ٹکنڈوباغ سے شروع اورڈی سی چوک سمیت مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا حبیب چوک پرجلسہ عام کی شکل اختیار کرجائے گا۔مارچ میں مردوخواتین بچے بوڑھے ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں