جیکب آباد کسٹم نے ماہ ستمبر میں غیر ملکی سامان اور ایرانی تیل پکڑ کر 21مقدمات درج کرلیے

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 18:08

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) جیکب آباد کسٹم نے ماہ ستمبر میں غیر ملکی سامان اور ایرانی تیل پکڑ کر 21مقدمات درج کئے :ڈی سی کسٹم عمران رسول تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم سکھر کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کرتے ہوئے ڈپٹی کلیکٹر کسٹم سکھر ڈاکٹر عمران رسول کی اطلاع پر روان سال ماہ ستمبر میں 21 کیس درج کئے گئے، یہ بات انچارج کسٹم جیکب آباد محمد علی جمالی نے میڈیا کو بتائی انہوں نے بتایا کہ پکڑے گئے غیر ملکی سامان کی مالیت 200 ملین سے زیادہ بنتی ہے۔

(جاری ہے)

کسٹم پولیس کی کاروائی میں پکڑے گئے غیر ملکی سامان میں ایرانی ڈیزل، ٹائر، سگریٹ، این سی پی گاڑیاں، چھالیہ، انڈین گٹکا، خشک دود، چائے پتی، کپڑا اور اسپئر پارٹس وغیرہ شامل ہیں، جو کہ کسٹم سکھر کی تاریخ میں بڑی کاروائی شمار کی جاتی ہے، ڈی سی کسٹم ڈاکٹر عمران رسول کا م کہنا تھا کہ پاکستان کسٹم سکھر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات اٹھائے گا اور اپنی کاروائیاں اسمگلنگ کے خلاف تیز کی گئی ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں