اسلامک رائٹرزفورم پاکستان کے اگلے تین سالوں کیلئے مرکزی کابینہ کے ناموں کااعلان کردیاگیا

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 18:08

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) اسلامک رائٹرزفورم پاکستان کے اگلے تین سالوں کیلئے مرکزی کابینہ کے ناموں کااعلان کردیاگیا،سپریم کونسل اسلامک رائٹرزفورم کے چیئرمین عزیزاللہ پکتوی کے زیرصدارت اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین پروفیسرسیدباچاآغا، اور دیگر سنئیر اراکین پر مشتمل اہم اجلاس میں مشاورت کے بعد طے شدہ مرکزی کابنہ اراکین کی لسٹ کو حتمی شکل دے دی گئی،محمدطیب اکبری ایڈوکیٹ اسلامک رائٹرزفورم پاکستان کے مرکزی صدر ،سیدمعراج الدین مرکزی جنرل سکریٹری مقررکردیے گئے دیگر اراکین میںسنئیرنائب صدر نیازاحمد بنگلانی،نائب صدر دوئم محمدعبداللہ صادق،نائب صدر سوئم عبداللہ شاہوانی،ڈپٹی جنرل سکریٹری عبدالقادرجنید،ڈپٹی جنرل سکریٹری حاجی محمدقاسم اچکزئی فرزندالحاج مولانا عبدالغنی رح چمن،،سکریٹری اطلاعات مفتی سراج الحسن،اس طرح مرکزی کابینہ میں چنددیگر اراکین کا چناو مرکزی صدر اور جنرل سکریٹری کریں گے نومنتخب اراکین صحافتی میدان میں نوجوانوں کی تربیت کرنیکے ساتھ ساتھ پرنٹ اور سوشل میڈیا پر دینی کاز کیلیکردار اداکریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں