جیکب آباد:خبر کا اثر سندھ حکومت نے 21روز بعد بلدیہ جیکب آباد کے چیئر مین کی خالی سیٹ پر وائس چئیر مین کو مقرر کر دیا

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) خبر کا اثر سندھ حکومت نے 21روز بعد بلدیہ جیکب آباد کے چیئر مین کی خالی سیٹ پر وائس چئیر مین کو مقرر کر دیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بلدیہ چیئر مین کی نشست پر تقرری نہ ہونے کی وجہ سے دفتری امور متاثر ہونے ،بلدیہ ملازمین کو تنخواہ نہ جاری ہونے اور شہر میںصفائی نہ ہونے سے گندگی کی عوامی شکایات اور میڈیا کی خبروں کا وزیر بلدیہ نے آخرکار نوٹیس لے لیا ہے شہر کی حالت زار اور عوام کی پہنچنے والی تکالیف کے احساس کے بعدسیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ نی21 روز بعد بلدیہ جیکب آباد کے چیئر مین کی خالی نشست پر وائس چئیر مین آصف علی مغیری کو چئیر مین کے طورپر مقرر کرنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں لکھا گیا ہے کہ نیب کے ہاتھوں گرفتار بلدیہ جیکب آباد کے چئیر مین کی رہائی تک وائس چئیر مین بلدیہ جیکب آباد کے چئیر مین ہونگے جس پر شہریوں اور ملازمین نے خوشی کا اظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آصف علی مغیری شہر کی صفائی پر توجہ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں