جیکب آباد میں مسلسل مفرور رہنے والے اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنانے میں محکمہ تعلیم کے افسران ناکام ،بائیو میٹرک میں غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے نام اسکول کے مسٹرول میں ہی نہیں ہونے کا انکشاف

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) جیکب آباد میں مسلسل مفرور رہنے والے اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنانے میں محکمہ تعلیم کے افسران ناکام ،بائیو میٹرک میں غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے نام اسکول کے مسٹرول میں ہی نہیں ہونے کا انکشاف ،مسٹرول میں کئی اساتذہ کے نام نہیں ہیں پر سیمیز کوڈ میں انکے نام ہیں بائیومیٹک اسسٹنٹ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مسلسل غیر حاضر رہ کر مفرورقرار دیئے گئے اساتذہ کو محکمہ تعلیم کے افسران تاحال ڈیوٹی کا پابندبنانے میں ناکام ہیں یہ اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں جن میں سے اکژیت اساتذہ یونین اور وڈیروں کی عزیزوں اور ملازمین کی بتائی جاتی ہے انکے نام اسکول کے مسٹرول میں تو نہیں ہیں پر اسکو ل کے سیمیز کوڈ میں درج ہیں اس سلسلے میں بائیو میٹرک کے اسسٹنٹ سعد واگھو نے بتایا کہ ایسی کافی شکایات ہیں کہ بائیومیٹرک میں جن اساتذہ کا نام ہے اس کا مسٹرول میں نام نہیںایسے ہزاروں میں ہیں یہاں تک کہ اسکول کا ہیڈ ماسٹر تک انکو نہیں پہچانتا اس حوالے سے بالاحکام کو بھی آگاہ کیا ہے مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کا نذلہ ڈیوٹی کرنے والوں پر پڑتا ہے ہمیں ہدایات ہیں کہ جن اسکو ل میں مفرور وں کی تقرری ہے اسکا ہفتے میں دوبار دورہ کرکے حاضری چیک کریں پر غیر حاضر وہی ہوتے ہیں جو مفرور قرار دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں