جیکب آباد: سٹی ٹو فیڈر کی ساری رات بجلی بند

14گھنٹے کا طویل بریک ڈائون عوام سخت پریشان سیپکو عملے نے نمبر ہی بند کردیئے

منگل 15 اکتوبر 2019 23:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) جیکب آباد سٹی ٹو فیڈر کی ساری رات بجلی بند ،14گھنٹے کا طویل بریک ڈائون عوام سخت پریشان سیپکو عملے نے نمبر ہی بند کردیئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی ٹو فیڈر کی ساری رات بجلی بند ہونے کی وجہ سے عوام نے ساری رات تکلیف میں گذاری رات پونے نو سے بند بجلی پونے 12بجے آدھا گھنٹے چلنے کے بعد بند ہو گئی جو صبح گیارہ بجے بحال ہوئی اس طرح سیپکو کی جانب سے سٹی ٹو فیڈر پر 14گھنٹے بجلی کا طویل بریک ڈائون کیا گیا سیپکو عملہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رات بجلی کیوں بند ہے کب بحال ہو گئی پوچھنے کے لئے ایکسئین سیپکو ظہور نوناری ،ایس ڈی اویاسین ہانبی اور ایل ایس مسعود سرہیو سمیت عملے نے نمبر ہی بند کردیئے تھے کوئی شکایت سننے والا ہی نہیں ہے،وزیر پانی و بجلی عمر ایوب ،چیف سیپکو سعید ڈاوچ نوٹیس لیکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں