جیکب آباد، انیلا دھرپالی قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، 26اکتوبر کو فیصلہ سنایا جائے گا

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) انیلا دھرپالی قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، 26اکتوبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی شیخ کی ماڈل کورٹ میں انیلا دھرپالی قتل کے کی سماعت ہوئی جس میں کیس میں نامزد ملزمان ٹھیکیدار عبدالرزاق بہرانی، ڈی ایس پی عبدالجمید ابڑو سمیت 11ملزمان پیش ہوئے، ملزمان کے وکلاء نے دلائل دئیے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 26اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 7سال قبل انیلا دھرپالی پناہ کے لیے جیکب آباد کے سٹی تھانہ پر پہنچی تھی جہاں سے اس کے ورثہ نے سیاسی مداخلت اورپولیس کو رشوت دیکر لڑکی انیلا دھرپالی کو اپنے ساتھ لے گئے تھے جس کے بعد اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ اس کو غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا ایسی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد ہائی کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا اور انیلا دھرپالی کیس پر جے آئی ٹی بنائی تھی ۔ #

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں