جیکب آباد، سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو پھانسی اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو پھانسی اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج غلام علی کناسرو کی عدالت نے کاری کارو کے الزام میں اپنی بیوی زینب کو قتل کرنے والے ملزم امیر بخش دشتی کو پھانسی اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے جرمانیکی رقم مقتولہ کے ورثہ کی دی جائے گی، جبکہ مذکورہ ملزم پر غیر قانونی پسٹل رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید اور 20 ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے، جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر ملزم 5 ماہ مزید قید کاٹے گا، واضح رہے کہ ملزم نے 2 جون 2018 کو قصبہ علن پور میں غیرت کے نام پر اپنی بیوی زینب کو پسٹل کے فائر کرکے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ سرکاری مدعیت پر حدود کے دودا پور تھانہ میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں