جیکب آباد ، دوکان سے 36لاکھ کی چوری کا مقدمہ پار ملزمان کے خلاف درج

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) جیکب آباد میں دوکان سے 36لاکھ کی چوری کا مقدمہ پار ملزمان کے خلاف درج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائین تھانے کی حدود میں واقع ڈی سی آفیس روڈ پر امیت کمار کی پرچون کی دوکان کو نقب لگا کر 36لاکھ نقدی چوری کرنے کا مقدمہ چار ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہیچوری کے کیس میںاسرار،عبدالغفار،عبدالرزاق اور نثار کو نامزد کیا گیا ہے گرفتار ملزمان آپس باپ بیٹا بھائی اور چچا ہیں معلوم ہوا ہے کہ چور اسرار کو دوبارہ امیت کمار کی دوکان سے چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیاجس سے موقع پر دو لاکھ 25ہزار بر آمد کئے گئے اور نشاندہی پر ایک لاکھ چھتیس ہزار برآمد کئے گئے چوری کے کیس میں چار ملزمان پولیس نے گرفتار کئے ہیں جن کو گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق پوری رقم کی برآمد گی کے بعد ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں