کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہ ،ھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اس لیے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے،حافظ نصراللہ عزیز چنا

سندھ و پاکستان کا مستقبل بھی کشمیر سے وابستہ ہے کیونکہ سندھ کو سرسبز و آباد کرنے والے دریاء کشمیر سے آتے ہیں بھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم اور دریاوں کا رخ موڑ کر سندھ کو بنجر اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتا ہے، عوام 25 اکتوبر کو مرکزی رہنما لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ہونیوالے جہاد کشمیر مارچ میں بھرپور شرکت کرکے مودی کے ناپاک عزائم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں،نائب امیر جماعت اسلامی سندھ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے جس پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اس لیے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے ، سندھ و پاکستان کا مستقبل بھی کشمیر سے وابستہ ہے کیونکہ سندھ کو سرسبز و آباد کرنے والے دریاء کشمیر سے آتے ہیںبھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم اور دریاوں کا رخ موڑ کر سندھ کو بنجر اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتا ہے، عوام 25 اکتوبر کو مرکزی رہنما لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ہونے والے جہاد کشمیر مارچ میں بھرپور شرکت کرکے مودی کے ناپاک عزائم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز چنا نے المرکز اسلامی میں جہادکشمیر مارچ کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ضلع امیر حاجی دیدار علی لاشاری، ہدایت اللہ رند ودیگر مقامی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ قرآن سے تعلق ہی تحریک اسلامی کو جاندار افراد مہیا کرتا ہے،جماعت اسلامی کے افراد کا جتنا گہرا تعلق قرآن سے استوار ہوگا وہ اتنا ہی تحریک اسلامی میں سرگرم کردار ادا کرے گا قرآن کہتا ہے نکلو اللہ کی راہ میں چاہے تم کتنے ہی ہلکے یا بوجھل، قرآن کہتا تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اپنے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے نہیں نکلتے، قرآن کہتا ہے ایک انسان کی جان بچنا گویا کہ پوری انسانیت کی جان بچانا ہے اس وقت پوری دنیا میں استعمار مسلمانوں کو مٹانے کے لیے سربستہ ہیں اور خصوصاًپاکستان کی اسلامی شناخت ختم کرنے کے درپے ہیں اور یہ قوتیں منبر و محراب سے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرنا چاہتی ہیںامت مسلمہ میں تفرقہ بازی کو ہوادینا ان کا اولین ایجنڈا ہے مقبوضہ کشمیر میں 75 دنوں سے جو بدترین کرفیو ہے جہاں 80 لاکھ مسلمان کشمیریوں کو خود ان کے خطے میں دنیا کی بڑی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے اس میں پاکستان کے اندر بھی کچھ معاشی اور خواہشات نفس کے پوجاری ان استعماری قوتوں کے آلہ کار بن کر بھارت اور ظلم مودی سرکار کے ناجائز قبضے کو دوام بخش رہے ہیںانہوں کہا کہ جب تک جماعت اسلامی موجود ہے کشمیر کی حصول حق خود ارادیت تک ان استعماری بزدل قوتوں کا پیچھا کرتے رہیں گے اس سلسلے میں پورے ملک کی طرح غیرتمند عوام نے جماعت اسلامی کی کشمیر مارچ میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے اس کا ایک مظہر انشاء اللہ دنیا ایک بار پھر 25 اکتوبر کوجیکب آباد میں مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی قیادت میں دیکھے گی۔

اجتماع میں بڑی تعداد میں کارکنان شریک تھے جبکہ امیر ضلع حاجی دیدار علی لاشاری نے صوبائی رہنما کو ابتک مارچ کے تیارے حوالے سے بریفنگ دی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں