جماعت اسلامی جیکب آباد کے وفد کی ڈپٹی کمشنر جیکب آباد غضنفر علی قادری سے ملاقات ، جہاد کشمیر مارچ کی دعوت

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:02

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی جیکب آباد کے وفد نے ضلعی امیر حاجی دیدار علی لاشاری کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد غضنفر علی قادری سے ملاقات ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں جماعت اسلامی کے تحت 25 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے ٹکنڈو باغ سے حبیب چوک تک مرکزی رہنما لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ہونے والے جہاد کشمیر مارچ کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

ڈی سی جیکب آباد نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور تکمیل پاکستا ن کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔ کشمیر اور کشمیری عوام کیلئے جماعت اسلامی کی کوشش قابل تحسین ہیں وفد میں ضلعی نائب امیر مولانا محمد اعظم بروہی مقامی جنرل سیکریٹری ہدایت اللہ رند بھی شامل تھے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں