امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کل ایک روزہ دورے پر جیکب آباد پہنچیں گے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:13

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کل 21اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر جیکب آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ضلعی امیر حاجی دیدار لاشاری کے مطابق وہ 25 اکتوبر کو مرکزی رہنماء لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ہونے والے جہاد کشمیر مارچ کی تیاریوں کے جائزہ کے علاوہ اس حوالے سے صبح 9 بجے ڈی سی چوک پر لگائے گئے کیمپ میں کارکنان سے خطاب بعد ازاں وہ کارکنان کے ہمراہ دن بھر مختلف بازاروں میں شاپ ٹو شاپ جا کر دکانداروں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کاروباری حضرات سے ملاقاتیں کر کے انہیں 25 اکتوبر کو جہاد کشمیر مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ دریں اثناء وہ المرکز اسلامی میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں