جہاد کشمیر مارچ،جماعت اسلامی سوشل میڈیا ورکشاپ کل ہوگی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:13

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت 25 اکتوبر کو لیاقت بلوچ کی قیادت میں ہونے والے جہاد کشمیر مارچ میں ہونے والے جہاد کشمیر مارچ کے سلسلے میں پیر 21 اکتوبر کو کل المرکز اسلامی میں دوپہر ایک بجے سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ضلع بھر سے سوشل میڈیا پر سرگرم کارکن شریک ہوں گے۔ سوشل میڈیاسندھ کے انچارج ریاض احمد صدیقی کی قیادت میں کراچی سے ماہرین کی ٹیم سوشل میڈیا کے بہتر و مؤثر استعمال پر لیکرز دیں گے۔ آخر میں سندھ کے امیر محمد حسین محنتی اور ضلعی امیر حاجی دیدار علی لاشاری بھی خطاب کریں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں