جیکب آباد،تحصیل ٹھل کے نجی میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث چار نومولود بچے جاں بحق

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے ایک نجی میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث چار نومولود بچے جاں بحق،ڈپٹی کمشنر کا نوٹس غفلت برتنے والے عملے کیخلاف کارروائی کا حکم تفصیلات کے مطابق بچے آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے بچے آکسیجن وارڈ میں رکھے ہوئے تھے ورثا کا کہنا تھا کہ بچے ہسپتال انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث جاں بحق ہوئے ہسپتال ذرائع کے مطابق آکسیجن ختم ہونے کے بعد دوسرے آکسیجن سلنڈر پہ منتقل کررہے تھے کہ بچے جاں بحق ہوئے واقع کا ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے نوٹس لیکر نجی ہسپتال کو سیل کرکے اسسٹنٹ کمیشنر ٹھل سمیع اللہ سنجرانی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ای سی ٹھل 2دن کے اندر انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے گا رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں