وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے جکیب آباد میں چار نومولود بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ، ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:44

جیکب آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے جکیب آباد کے نجی ہسپتال میں چار نومولود بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیا ہے۔ ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث چار نومولود بچوں کی ہلاکت ہوئی ہے جس کا وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سندھ کے نجی ہسپتالوں میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ہے۔

لوگوں کو صحت کی سہولیات میسر نہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کی اموات کا معاملہ وفاقی سطح پر اٹھایا جائے گا۔ متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں