جیکب آباد: ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی معصوم بچی سمیت تین افراد جان بحق22زخمی

ہسپتال منتقل، ایمبولینس کی کمی کی وجہ سے زخمیوں کو ورثاء نے رکشہ کے زریعے ہسپتال پہنچایا،ڈی سی کا ہسپتال کا دورہ

پیر 21 اکتوبر 2019 22:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) جیکب آباد میں ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی معصوم بچی سمیت تین افراد جان بحق22زخمی ، ہسپتال منتقل، ایمبولینس کی کمی کی وجہ سے زخمیوں کو ورثاء نے رکشہ کے زریعے ہسپتال پہنچایا،ڈی سی کا ہسپتال کا دورہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود میں واقع قصبہ عطر بھنگر کے قریب مانجھی پور سے جیکب آباد آنے والی مسافر بس کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بس روڈ کے سائیڈ میں واقع پانی کے تالاب میں ڈوب گئی جس کے باعث 55سالہ گلاں زوجہ حمل رند،ارباب خاتون زوجہ نکیفو جکھرانی اور تین سالہ فاطمہ ولد ثناء اللہ بھنگر جابحق ہو گئی جبکہ ایک سالہ بدر الدین ،حسینہ ،صدام ماہ بانو،علی مراد ،علی شیر ،گل بی بی،مریم ،امام خاتون،ماروی ،عرض محمد،اللہ ڈنو ،مختیار ،حاجی سوزل ،نیاز علی ،وارث سمیت 22زخمی ہوگئے بس الٹنے اور لوگوں کی چیخو وپکار سن کر گردوںنواح کے لوگوں نے پہنچ کر بس میں پھنسے لوگوں کو نکالا جبکہ انتظامیہ نے مشینری طلب کرکے بس میں دبے زخمیوں کو نکالاعینی شاہدین کے مطابق دو زودار آواز سننے میں آئی پہلے ٹائرپھٹااور پھر ٹائی راڈ ٹوٹی جس کے باعث بس الٹ کر تالاب میں جا گری واقع کی اطلاع پر سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے عملہ کو طلب کیا گیا زخمیوں کو سول ہسپتال او ر جمس میں داخل کیا گیا ہے زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ایک زخمی خاتون کو لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ایمبولینس کی کمی کی وجہ سے زخمیوں کو رکشہ کے ذریعے ورثاء نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا ڈی سی جیکب آباد غضنفر علی قادری نے ہسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹر س کو ہدایت کی کہ زخیموں کی بہتر علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں