آزادی مارچ کی کامیابی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

پیر 21 اکتوبر 2019 22:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) جے یو آئی کی جانب سے آزادی مارچ کی کامیابی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے کریم بخش کھوسو میں جے یو آئی کی جانب سے آزادی مارچ کی کامیابی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، حاجی محمد عباس بنگلانی، مولانا عبدالجبار رند، مولانا غلام شبیر شیخ، ڈاکٹر عاشق کھوسو، قاری محمد اسلم بنگلانی اور دیگر کی قیادت میں نکالی گئی، ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، ملک مسائل کی زد میں ہے، موجودہ حکمرانوں سے نجات کے لیے جے یو آئی آزادی مارچ کررہی ہے پورے ملک کا عوام جے یو آئی کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت مستعفی ہوجائے اس کے علاوہ اور کوئی مذاکرات کا راستہ نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں، حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کردیا ہے اس لیے وہ خاموش ہیں، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا ایک ایک کارکن اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت دی جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں