نریندر مودی انسانیت کا دشمن ہے ، محمدحسین محنتی

کشمیر کی آواز کو ظلم اور تشدد سے نہیںدبایا جاسکتا، انصاف کے عالمی اداروں کا امن کے قیام کے لیے کردار نظر نہیں آرہا، مسئلہ کشمیر کا واحد حل جہاد ہے،امیرجماعت اسلامی سندھ

پیر 21 اکتوبر 2019 22:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ نریندر مودی انسانیت کا دشمن ہے ، کشمیر کی آواز کو ظلم اور تشدد سے نہیںدبایا جاسکتا، انصاف کے عالمی اداروں کا امن کے قیام کے لیے کردار نظر نہیں آرہا، مسئلہ کشمیر کا واحد حل جہاد ہے، جماعت اسلامی کے تحت 25اکتوبر کو جیکب آباد میں مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں جہاد کشمیر مارچ ہوگا جس میں مردوخواتین بچے بوڑھے بھرپور شرکت کرکے مودی کے ظالمانہ اقدامات اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ،مولانا فضل الرحمن کو مارچ کرنے دیا جائے، عمران خان وعدے کے مطابق کنٹینر بھی فراہم کریں، 126دن دھرنے دینے والے کس منہ سے آزادی مارچ کا راستہ روک رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی رہنما حافظ نصر اللہ چنہ، عبدالحفیظ بجارانی ، مجاہد چنہ، ضلع امیر دیدار علی لاشاری، صادق علی ملغانی، ہدایت اللہ رند، غلام حیدر پیرزادہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر مارچ وقت کی بہت بڑی ضرورت ہے ، نریندر مودی اسلام اور مسلمانوں سمیت انسانیت کا دشمن ہے انڈیا میں اقلتوں کو درندگی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت کی اس بربریت پر عالمی ادارے اقوام متحدہ، سیکورٹی کونسل کی آواز کا کچھ اثر نہیں ہورہا، سوڈان اور مشرقی تیمور میں ریفرنڈم کے ذریعے مسائل حل کئے گئے تو کشمیر میں ایسا کیوں نہیں کیا جاتا، 72سالوں میں کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا بھارت سے مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا، کشمیر مسئلے کا حل صرف جہاد میں ہے، پاکستانی فوج سے اپیل ہے کہ وہ کشمیر میں داخل ہوکر کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف برسرپیکار ہو ، بنگلادیش میں جب حالات خراب ہوئے تو بھارتی فوج وہاں داخل ہوئی تھی اب یہ ذمہ داری پاکستانی فوج پر بھی عائد ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم نے تقریر اچھی کی مگر اب اس سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے حکومتی کوششیں مایوس کن ہیں، مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو مارچ کرنے کا جمہوری، سیاسی ،آئینی اور اخلاقی حق حاصل ہے، اس حوالے سے حکومتی اقدامات جمہوری کی نفی ہیں، ہماری دعائیں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں۔ #

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں