جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر کرپشن، ٹرین ڈرائیوروں کی من مانیاں

پلیٹ فارم ایک کی گاڑیاں دو پر جانے لگی، وینڈنگ کانٹریکٹرز کا احتجاج

بدھ 13 نومبر 2019 20:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر کرپشن، ٹرین ڈرائیوروں کی من مانیاں، پلیٹ فارم ایک کی گاڑیاں دو پر جانے لگی، وینڈنگ کانٹریکٹرز کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر وینڈنگ کنٹریکٹرز محمد جان، رجب علی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر کرپشن اور ٹرین ڈرائیوروں کی من مانیوں کی وجہ سے سخت پریشان ہیں روزانہ نقصان ہورہا ہے، ٹرین ڈرائیور پلیٹ فارم نمبر 1پر اسٹاپ ہونے کے باوجود تمام گاڑیاں پلیٹ فارم نمبر 2پر لے جارہے ہیں اور گاڑیاں اسٹاپ سے بھی دور کھڑی کی جاتی ہیں اسٹیشن ماسٹر پہلوان شاہ سمیت دیگر بالا حکام کو شکایت کی ہے لیکن کوئی ازالہ نہیں ہوا اسٹال مہنگے ہونے کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جی ایم ریلوے لاہور ، سی سی ایم ، ڈی ایس ریلوے سکھر کو تحریری درخواست کی ہے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں