جیکب آباد میں شاگرد کے اغوا کا جرگہ، 12لاکھ جرمانہ عائد

بدھ 13 نومبر 2019 20:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) جیکب آباد میں شاگرد کے اغوا کا جرگہ، 12لاکھ جرمانہ عائد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پی پی شہید بھٹو کے رہنما نور محمد منجھو کے بیٹے حسین بخش کے اغوا کے معاملے پر سابق صوبائی وزیر سردار منظور خان پہنور کی نگرانی میں جرگہ ہوا، جس میں پی پی شہید بھٹو کے ضلع صدر ندیم قریشی، سید اسلم شاہ اور دیگر نے شرکت کی، فریقین کے بیانات سننے کے بعد ملزم مرید منجھو ، نبی داد لہڑی، چاکر بوذدار، دلدار منجھو، مبارک مغیری، خادم منجھو پر 13سالہ شاگرد حسین بخش منجھو کو اغوا کا الزام ثابت ہونے پر6ملزمان پر مجموعی طور پر 12لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہر ایک مجرم دو، دو لاکھ ادا کرے گا جرمانے کی رقم میں سے ایک لاکھ روپے موقع پر ادا کئے گئے جبکہ بقایا رقم ایک ماہ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد مدعی کیس سے دستبردار ہوگا، واضح رہے کہ شاگرد کے اغوا کیس میں 4ملزمان اس وقت جیل میں ہیں

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں