جے یو آئی کا حکومت مخالف تحریک کو پلان سی میں داخل کرنے کیلئے 20 نومبر کواجلاس طلب

منگل 19 نومبر 2019 22:53

Iجیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) جے یو آئی نے حکومت مخالف تحریک کو پلان سی میں داخل کرنے کے لیے 20 نومبر کو پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کو پلان سی میں داخل کرنے کے لیے اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے پارٹی کا ایک اہم اجلاس 20 نومبر کو سکھر میں طلب کرلیا ہے، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر اے جی انصاری نے بتایا کہ علامہ راشد محمود سومرو نے 20 نومبر کو سکھر میں اجلاس طلب کیا ہے جس میں 28 نومبر کو سکھر میں شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں ہونے والے پروگرام اورآزادی مارچ کی تحریک کو پلان سی میں داخل کرنے کے متعلق بھی غور کیا جائے گا، علاوہ ازیں جے یو آئی کا مرکزی اجلاس بھی طلب کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جبکہ مرکزی اجلاس کی تاریخ ابھی تک طے نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں