نبی کریم ؐ کی اطاعت و اتباع ہی آپ ؐ سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے،عطیہ نثار

منگل 19 نومبر 2019 23:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت واتباع ہی دراصل آپ صل اللہ علیہ وسلم سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے۔ان خیالات کا اظہارناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ عطیہ نثار نے جیکب آباد میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ ۔انہون نے مزید کہا کہ سیرت النبی کا پیغام بلا کسی امتیازتمام شہریوں کے ہر قسم کے حقوق کا پوری طرح تحفظ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

نزاعی امور معاملات کوعدل و انصاف کے مطابق سلجھانا نمٹانا اور مملکت مین داخلی و خارجی امن و امان کا قیام اسوہ حسنہ ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس عام انسانوں کے ساتھ ساتھ جرنیلوں،حکمرانوں اور سربراہان مملکت کے لیے بھی کامل نمونہ ہے ۔نفاذ شریعت اور تحفظ کے لیے عدل قانون سیاسی قوت ریاست مدینہ منورہ مین قائم کی گئی۔جذبہ محبت اور سمع و اطاعت عشق مصطفی کا حقیقی تقاضا ہے۔نائب ناظمہ سندھ عظمی اظہار انوری بیگم عائشہ ظہیر،ناظمہ ضلع جیکب آبا د نگینہ عبدالرسول ودیگر ذمہ داران کے ساتھموجود تھیں جبکہ خواتین کی کثیر تعداد اس روح پرور تقریب میں شریک تھی۔#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں