جیکب آباد میں پولیس کی کارروائی، دونان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑ لی

گروہ کے سرغنہ کو لین دین کے بعد آزادکرنے کی اطلاعات

بدھ 11 دسمبر 2019 23:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) جیکب آباد میں پولیس کی کارروائی، دونان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑ لی، گاڑیاں اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو لین دین کے بعد آزادکرنے کی اطلاعات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، صدر پولیس نے شمبے شاہ چیک پوسٹ کے قریب چیکنگ کے دوران 1 نان کسٹم پیڈ کار نمبر GL.508 برآمد کرلی ہے علاوہ ازیں صدر تھانہ کی پولیس نے عمرانی لاڑو کے مقام پر ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی JS.8991 برآمد کرلی ہے، جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں لاوارث حالت میں پولیس کو ملی ہے جبکہ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے گاڑیاں اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو لین دین کے بعد آزاد کردیا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں