جیکب آباد میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے عورت فوت ورثہ کا لاش سمیت نجی کلینک کے سامنے دھرنا ،کیس داخل کرنے کا مطالبہ

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) جیکب آباد میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے عورت فوت ورثہ کا لاش سمیت نجی کلینک کے سامنے دھرنا ،کیس داخل کرنے کا مطالبہ ،ڈاکٹر فرحین نے تین ماہ قبل آپریشن کے دوران پیٹ میںکپڑا بھول گئی جس نے جان لے لی :جان محمد تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے بولان محلہ کی رہائشی خاتون نصرت فوت ہو گئی جس کی لاش سمیت ورثہ نے فیملی لائین میں لیڈی ڈاکٹر کی کلینک کے سامنے دہرنا دیکر روڈ بلاک کر دیا اور سخت نعریبازی کی ڈی ایس پی سٹی نے پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے پر مظاہرین نے کیس داخل ہونے اور کلینک کو سیل کرنے تک احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا متوفی عورت کے دیور جان محمد والد تاج محمد،محمد اسلم اور دیگر نے کہا کہ تین ماہ قبل زچگی کے آپریشن کے دوران لیڈی ڈاکٹر فرحین پٹھان نے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا جس کے باعث متوفی کو اکثر تکلیف رہتی تھی دوسری ڈاکٹرس کو دکھایاپھر بھی طعبیت بہتر نہ ہوئی جس کے بعد لاڑکانہ لے گئے جہاں تکلیف میں تڑپ تڑپ کر دم دے دیا ڈاکڑ نے پیٹ میں رہ جانے والا کپڑانکال کر دیا ہے اس کپڑے کی وجہ سے پیٹ سے اکثر گند نکلتا تھا آنتیں شدیدمتاثر ہوئی اس کپڑے نے آخر جان لے لی جب تک لیڈی ڈاکٹر کی کلینک سیل کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار نہیں کیا جاتا احتجاج جا ری رہے گامظاہرین نے بتایا کہ متوفی کے شوہر اور بھائی پولیس کے ساتھ کیس داخل کروانے گئے ہیں احتجاج کی وجہ سے نجی کلینک کو بند کر دیا گیا اور پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں