جیکب آباد ،لیڈی ڈاکٹر کی غلطی کی وجہ سے خاتون فوت ہوگئی ،لواحقین کا دھرنہ ،لیڈی ڈاکٹر کے خلاف کیس داخل ،کلینک سیل

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) جیکب آباد میں مستوئی برادی کے چار گھنٹے سے لاش سمیت نجی کلینک کے سامنے دہرنے کے بعد لیڈی ڈاکٹر کے خلاف کیس داخل ،کلینک سیل تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں لیٖڈ ی ڈاکٹر فرحین کی مبینہ غفلت کی وجہ سے تین ماہ قبل زچگی کے دوران پیٹ میں کپڑا رہ جانے سے فوت ہونے والی نصرت کی نعش سمیت مستوئی برادری کے فیملی لائین میں دہرنے کے بعد تھانہ ائیر پورٹ کی پولیس نے متوفی کے دیور محمد اسلم کی مدعیت میں لیڈی ڈاکٹر فرحین کے خلاف دفعہ 319کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے جبکہ لیڈی ڈاکٹر کی نجی کلینک کو بھی سیل کر دیا گیا ہے ۔#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں