جمعیت طلباء اسلام کا مقصد مدارس اور سکول کے طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے ،غلام مرتضیٰ حیدری

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) جمعیت طلباء اسلام کا مقصد مدارس اور سکول کے طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے غلام مرتضیٰ حیدری تفصیلات کے مطابق جمعیت طلباء اسلام ضلع جیکب آباد کے جنرل سیکریٹری غلام مرتضیٰ حیدری نے کہا ہیکہ مدارس اور سکول کے طلباء کو ایک پلیٹ پر جمع کرکے اسلام اور پاکستان کی حفاظت کرنا جے ٹی آئی کا اہم مقصد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے ٹی ضلع جیکب آباد کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی کا مقصد نظام ظلم کا خاتمہ اور نظام عدل کا قیام ہے مزید انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی ایک دینی ، انقلابی ، اور غیر فطری تقسیمات سے بالاتر ہوکر اپنے مقاصد کے حصول کے لئے میدان عمل میں سفر جاری رکہی ھوئی ھے مزید کہا کہ جے ٹی آئی جیکب آباد میں بھی محنتی ساتہیوں کی وجہ سے مثالی کردار قائم کر رہی ہے پورے ضلعی میں تقریباً جے ٹی آئی کی یونٹ قائم ہیں اور کچھ باقی بھی ہیں انکا شیڈول نکال کر انتخاب کروایا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں واحد طلباء تنظیم صرف جے ٹی آئی ہے جس کا مقصد اللہ پاک عبادت رسول کی اطاعت، صحابہ اکرام اور اولیاء اکرام کی پیروی کرنا ہے آخر میں غلام مرتضیٰ حیدری نے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلباء کے رکن سید طفیل الرحمان کو شہید کرنے کی مذمت کرکے مطالبہ کرتے ہیں کہ انکے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں