جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں بد انتظامی،ایمرجنسی کے باوجود ڈائریکٹر جمس چھٹی پر روانہ

چارچ ایچ آر کے حوالے کر دی گئی ،سینئر ڈاکٹرس نظر انداز

منگل 18 فروری 2020 23:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں بد انتظامی،ایمرجنسی کے باوجود ڈائریکٹر جمس چھٹی پر روانہ ،چارچ ایچ آر کے حوالے کر دی گئی ،سینئر ڈاکٹرس نظر انداز تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں ایک اور بد انتطامی سامنے آئی ہے ڈائریکٹر جمس عبدالواحد ٹگڑ شہر میں کشیدہ حالات کے باعث جمس کے بجائے سول ہسپتال میں 8ڈاکٹرس کی ایمرجنسی کی ڈیوٹیز لگا کر خود ایک دن کی چھٹی پر روانہ ہو گئے ہیں اور چارج 16ویں گریڈ کے ایچ آر اصغر سومرو کے حوالے کی گئی ہے جبکہ سینئر ڈاکٹر س کی موجودگی کے باوجود ایک جونئیر ملازم کو نوازا گیا ہے جسے اس حوالے سے کوئی تجربہ بھی نہیں ہے ،جوکہ غیر قانونی ہے واضح رہے کہ سول ہسپتال کے سرجن اور ڈاکٹرجن کی تعدد دس سے زائد ہے کو جمس اس لئے بھیجا گیا کہ جمس میں ایمرجنسی کو شعبہ شروع کیا جا سکے جو تین سال سے بند ہے سول ہسپتال کے ڈاکٹرس کی جمس میں غیر قانونی تعیناتی کے باوجود جمس میں13روز گذر گئے ہیں ایمرجنسی کا وارڈ نہیں کھولا گیا ہے اور شہر کے حساس حالات کے باوجود ایمرجنسی ڈیوٹیز جمس کے بجائے سول ہسپتال میں لگائی گئی ہیں اس حوالے سے ڈائریکٹر جمس سے موقف لینے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں