گڑھی خیرو کے قریب تاجا شاخ میں 20 فٹ کے دو شگاف پڑ گئے ، دھان کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت فصل زیرآب

پیر 17 جون 2013 20:46

گڑھی خیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17جون۔ 2013ء)گڑھی خیرو کے قریب تاجا شاخ کو 20-20 فٹ کے دو شگاف پڑ گئے ہیں۔تاجا شاخ کو گوٹھ ملا سومربروھی اور نبی بخش بروھی کے دو بڑے شگاف پڑے۔ شگاف پڑنے سے دھان کی فصل کیلئے تیار کی گئی سینکڑوں ایکڑ زمین زیرآب آگئی۔

(جاری ہے)

جس سے اس زمیں پر دھان کاشت نہ ہوسکے گی۔شگاف پڑنے سے پانی نے دیہاتوں کا رخ اختیار کرلیا ہے۔جس سے دو گاؤں ملا سومراورنبی بخش بروہی ڈوبنے کا خطرہ بڑہ گیا ہے۔دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے کی کوشش کرنے میں مصروف ہیں۔ اطلاع ملنے کے باوجود کوئی بھی ایریگیشن عملہ شگاف پڑنے والی جگہ نہیں پہنچا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں