جیکب آباد کی سرحدی چوکی پر پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل پر تشدد کی ویڈیو وائرل

شہری پولیس زیادتی پر پھٹ پڑے سوشل میڈیا پر پولیس کے رویے پر اظہار افسوس

جمعرات مارچ 22:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) جیکب آباد کی سرحدی چوکی پر پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل پر تشدد کی ویڈیو وائرل ،شہری پولیس زیادتی پر پھٹ پڑے سوشل میڈیا پر پولیس کے رویے پر اظہار افسوس تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں لاک ڈائون کے بعد صدر تھانے کی بلوچستان سرحد کے قریب واقع عمرانی موڑ چوکی کے انچارج نبی داد رند کی شہریوں کو مرغا بنانے اور موٹرسائیکل پر فیملی کے ساتھ جانے والے شخص پر کو مارپیٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل نبی داد رند سول ڈریس میں چپل پہنے ہاتھ میں ڈنڈا لئے شہریوں کو مرغا بنائے ہوئے ہے اس دوران موٹرسائیکل پر فیملی کے ساتھ جانے والے کو روک کر بنا پوچھے تشدد کا نشانا بنا رہا ہے،پولیس اہلکار کی اس زیادتی پر شہری ویڈیو دیکھنے کے بعد پھٹ پڑے ہیں سوشل میڈیا پر پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے پولیس کے ناروا سلوک پر شہریوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ رائے بھی دی ہے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کرکے لائین بھیج دیا گیا ہے ۔

جیکب آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments