جیکب آباد ، مچھروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی،سینکڑوں لوگ ملیریا میں مبتلاء

جمعہ 3 اپریل 2020 23:31

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) جیکب آباد میں مچھروں کی بہتات نے گھروں میں محصور شہریوں کی زندگی اجیرن کردی،سینکڑوں لوگ ملیریا میں مبتلا، بلدیہ اور محکمہ صحت خاموش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بلدیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے مچھر مار اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں مچھروں کی بہتات نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں محصور شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، مچھروں کی وجہ سے بچوں کی اکثریت سمیت بڑی تعداد میں شہری ملیریا میں مبتلا ہوچکے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں محکمہ بلدیہ کی جانب سے صفائی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور نالیوں کا پانی ابل کر سڑکوں ، محلوں اور گلیوں میں کھڑا ہوا ہے جہاں مچھروں کی افزائش ہورہی ہے مگر انتظامیہ اس طرف توجہ دینے کے لیے تیار نہیں ، شہر میں گندگی کے باعث مچھروں کی بہتات کے باعث شہری عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فلفور شہر میں صفائی کا نظام درست کیا جائے اور مچھر مار اسپرے کرایا جائے تاکہ لوگوں کو ملیریا جیسی جان لیوا بیماری سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں