جمعہ کے روز ’’کورونا کرفیو‘‘ نہیں بلکہ ’’جمعہ کرفیو‘‘ لگایا گیا تھا، حافظ حسین احمد
سندھ میں جمعہ کے روز عوام کو ’’لاک ڈاؤن‘‘ اور مساجد کے امام و خطباء کو ’’لاک اپ‘‘ میں بند کیا گیا،صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو
ہفتہ 4 اپریل 2020 00:26
(جاری ہے)
جمعہ کے روز جیکب آباد کے صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ صوبہ سندھ میں متوازی حکومت ہے اور مراد علی شاہ کے فرمان وفاق سے نرالے ہیں، صوبہ سندھ میں جمعہ کے روز عوام کو لاک ڈاؤن میں اور امام و خطیب لاک اپ میں بند تھے، انہوں نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ کورونا وائرس جمعہ کے روز 12 سے 3 بجے تک خطرناک رہتاہے اور اس کے بعد خطرناک نہیں رہتا کیوں کہ 3بجے کے بعد تمام اسٹورز، بازار اور عوامی بینک وغیرہ میں جو لوگوں کا رش دکھا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ صرف مساجد کے حوالے سے 12 سے 3 بجے تک کا ''جمعہ کرفیو'' تھا ''کورونا کرفیو'' نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع سے یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ وہاں خطباء اور علماء پر تشدد کیا گیا انہیں لاکپ اپ میں ڈال کر ان پر مقدمات بنائے گئے اگر اسٹور پر لوگوں کے ہجوم جمع ہونے اسٹور کے مالک پر مقدمہ نہیں بنتا، بینک میں ہجوم جمع ہونے پر بینک منیجر پر مقدمہ نہیں بنتا، راشن تقسیم کرنے والے ٹرک پر جمع ہونے والے سینکڑوں مجبور لوگوں کا مقدمہ امداد دینے والوں پر نہیں بنتا تو مسجد میں آنے والے مسلمانوں کا مقدمہ خطباء اور علماء پر کیوں بنایا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور جمعیت علمائے اسلام موجودہ نازک حالات میں اپنے تمام تر اختلافات کے باوجود تعاون کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی یعنی اپوزیشن کی جماعت کی حکومت کے ہوتے ہوئے علماء اور مساجد کے خطباء کے ساتھ جو سلوک ہے وہ ناقابل برداشت ہے اور اگر اسے ترک نہیں کیاگیا تو اس کا شدید ردعمل ہوگا اور پورے ملک میں خصوصاً صوبہ سندھ میں اس کا رد عمل آئے گا۔
متعلقہ عنوان :
جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جیکب آباد پولیس نےاسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر2400 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلی
جیکب آباد کے محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کے لئے 4ارب 72کروڑ 90الاکھ کی مقرر بجٹ سے 2ارب 36کروڑ 45لاکھ جاری
جیکب آباد پولیس نے ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا
جے یو آئی نے سندھ میں بدامنی اور کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کرنے کا الزام سندھ حکومت پر عائد کردیا
جیکب آبادکے راستے ممنوعہ غیر ممنوعہ سامان کی اسمگلنگ میں حکومتی نمائندے ملوث نکلے
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
جیکب آباد پولیس نے سندھ کے صوبائی مشیر کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل کی نگرانی میں اسلحہ کے اسمگلنگ ..
جے یو آئی نے سندھ میں بدامنی اور کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کرنے کا الزام سندھ حکومت پر عائد کردیا
جیکب آباد اور کشمور پولیس کا ڈکیتوں اور اغوا کاروں کے خلاف مشترکہ آپریشن، 10 مشتبہ افراد گرفتار
جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، تین رپورش ملزمان سمیت 8 ملزمان گرفتار
جیکب آباد ایکسئین سیپکو اور رٹائر ملازم میں کشیدگی
جیکب آباد،جے یو آئی ضلعی کی مجلس عمومی اجلاس، عوامی رابطہ مہم ہوگی
جیکب آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی