جیکب آباد پولیس کی کامیاب کاروائیاں، بدنام زمانہ ڈاکو ھزارو گلوانی 05 ساتھیوں سمیت گرفتار،قبضے سے 2 کلاشنکوف ،3 ٹی ٹی پسٹلز برآمد

ہفتہ 4 اپریل 2020 19:30

جیکب آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) جیکب آباد پولیس کی کامیاب کاروائیاں، بدنام زمانہ ڈاکو ھزارو گلوانی جکھرانی 05 ساتھیوں سمیت گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردی، قتل، ڈکیتی، اغواہ، پولیس مقابلہ، ارادہ قتل اور چوری سمیت مختلف جرائم میں ملوث 05 بدنامِ زمانہ ڈکیت گرفتار کر لئے ہیں جن کے قبضے سے 2 کلاشنکوف ،3 ٹی ٹی پسٹلز برآمد کئے گئے ہیں۔

گرفتار ملزم بدنامِ زمانہ ڈکیت ھزاروٴْ گلوانی پولیس اہلکار کو حملے میں زخمی کرنے سمیت، دہشتگردی، قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلہ جیسے 24 سنگین مقدمات میں اشتہاری اور روپوش ہے۔ ملزم ڈکیت اسرار عرف اسرو گلوانی جکہرانی 20، ڈکیت فرزند عرف فرزو گلوانی 16 ، گل میر گلوانی ، 6، ڈکیت سرور عرف گلو گلوانی 5،سنگین کیسوں میں روپوش و مطلوب تھا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں