جیکب آباد، پولیس اہلکار ’’گلوبٹ‘‘ بن گئے ،شہریوں پر تشدد ، تذلیل

ہفتہ 4 اپریل 2020 22:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) جیکب آباد پولیس کے اہلکار گلو بٹ بن گئے شہریوں کو مارپیٹ ،تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ،ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ،حکام نے نوٹیس نہ لیا متاثر شہری سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں لاک ڈائون کے بعد پولیس گردی کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے پولیس کے چند اہلکار گلو بٹ بن گئے ہیںشہریوں کو بلاجواز مارپیٹ تشدد کرکے تذلیل کا نشانہ بنانے کی شکایات معمول بن گئی ہے اسٹیڈیم گرائونڈ کے قریب تین پولیس اہلکاروں نے راہگیر نوجوان سجاد کھوسو پر لاٹھیوں کی بارش کردی نوجوان چلاتا رہا پر اہلکاروں کو ترس نہ آیا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرس ہونے کے باوجود بالا حکام نے کوئی نوٹیس نہیں لیا سجاد کھوسو نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سے نوٹیس لینے کا مطالبا کیا ہے ایک اور واقع شکارپور ناکے پر پیش آیا جہاں پولیس اہلکار محمد علی تین شہریوں کو کا پکڑوا کر اٹھک بیٹھک کروارہا ہے متاثر شہریوں نے پولیس کی زیاتیوں پر سخت احتجاج کیا ہے متاثرین کو کہنا ہے کہ ضروری کام سے گھر سے نکلنے والوں کو بنا سبب پوچھے پولیس مارپیٹ شروع کر دیتی ہے یہ زیادتی ہے نوٹیس لیا جائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں