جیکب آباد: جکھرانی اوڈھو خونی تنازعہ پھر بھڑک اٹھا ،فائرنگ سے اوڈھا برادری کت دو افرادجا ں بحق اور تین زخمی

بدھ 8 اپریل 2020 22:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) جیکب آباد میں جکھرانی اوڈھو خونی تنازعہ پھر بھڑک اٹھا ،فائرنگ سے اوڈھا برادری کت دو افرادجا ں بحق اور تین زخمی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے تھانہ تاجو دیرومیں ایک بار پھر اوڈھو جکھرانی خونی تنازعہ پھر سے بھڑک اٹھا ہے قصبہ عزیز اللہ جکھرانی میںجکھرانی اور اوڈھو برادری آمنے سامنے آگئے فائرنگ کے نتیجے میںاوڈھا برادری کے سجاول اوڈھو،پٹھان خان اوڈھو موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ خالد اوڈھو ،دین محمد سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہلاک اور زخمی افراد کئی گھنٹے تک جائے وقوعہ پر پڑے رہے تین گھنٹے بعد ڈی ایس پی گڑھی خیرو شرف الدین سومرو نے فریقین کے معززین سے مذاکرات کرکے فوت ہونے والوں سمیت زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کی گئیںجبکہ زخمیوں کوتشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے یاد رہے کہ فریقین میں دو سال قبل کرکٹ میچ کے دوران معمولی بات پر جھگڑا ہو ا تھا جس میں اب تک دونوں فریقین کے آٹھ سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ،اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی گڑھی خیرو شرف الدین سومرو نے رابطے پر واقع کے متعلق تفصیلات سے لا علمی کا اظہار کیا انکا کہنا تھا میں گڑھی خیرو کو ڈی ایس پی ہوں ایس ایچ او سے رابطہ کریں جبکہ ایس ایچ او غلام شبیر بجارانی کا نمبر بند ملا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں