ایس ایس پی جیکب آباد کا بنا ماسک پہنے شہر میں موٹر سائیکل پر گشت

بدھ 8 اپریل 2020 23:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) ایس ایس پی جیکب آباد کا بنا ماسک پہنے شہر میں موٹر سائیکل پر گشت تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد بشیر احمد بروہی نے گزرشتہ شب لاک ڈائون میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر میں موٹر سائیکل پر گشت کیا غفلت پرتنے پر ایس ایچ او ائیر پورٹاشفاق چنہ کو ایس ایس پی نے معطل کر دیا پولیس ترجما ن کی جانب سے ایس ایس پی کی موٹر سائیکل پر گشت کرتے ہوئے جاری کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے لوگوں نے ایس ایس پی کے کورنا سے بچائو کے لئے بنا ماسک پہنے ،موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عام آدمی کو بنا ماسک کے گھر سے نکلنے پر تنگ کرتی ہے ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود افسران خود اسکی خلاف ورزی کرہے ہیںقانون کے محافظ خود قانون پر عمل نہیں کرتے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دیتے ہیں یہ تو کھلا تضا د ہے

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں