جیکب آباد ضلع میں36احساس کیش پروگرام کے سینٹر قائم

جمعرات 9 اپریل 2020 23:22

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) جیکب آباد ضلع میں36احساس کیش پروگرام کے سینٹر قائم ،مستحقین کے کٹوتی اور کئی سینٹرس کے بند ہونے کی شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے متاثرہ افراد کی فوری مدد کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں 36سینٹرس قائم کئے گئے ہیںاے ڈی سی حاجن اجن کے مطابق ایچ بی ایل کے ایجنٹس کی کمی کی وجہ سے 92میں سے کم کرکے ضلع جیکب آباد میں 36سینٹرس قائم کئے گئے ہیںگلاب ماچھی محلہ کے فقیر بابو منجھو نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ احساس سینٹرس والے 12000میں سے پانچ سو سے لیکر ایک ہزار تک کٹوتی کررہے ہیںجو زیادتی ہے ضلع انٹطامیہ کی جانب سے قائم احسا س پروگرام کے قائم کئے گئے سینٹرس میں کورونا سے بچائو کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے مستحق خواتین کے بچوں کو گود میں اٹھائے ہجوم کی صورت میں سینٹرس پر جمع ہو گئی ہیں ضروری فاصلے کا بھی اس حوالے سے کوئی خیال نہیں کیا گیا خواتین شدید دھوپ میں اپنی باری کاانتظار کرنے میں مصروف ہیں سینٹر پر ٹینٹ لگائے گئے ہیں نہ ہی پانی کا بندو بست کیا گیا ہے میر پور برڑو کے گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول سمیت دیگر علاقوں میںوزیر اعظم احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سینٹرس بند ہونے کی شکایات ملی ہیںجس کے باعث متعدد علاقوں کے افراد اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے سے محروم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں